رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا‘ مفتی شہاب نے بھی بلا لیا


اسلام آباد (این این آئی) رمضان المبارک 1444 ہجری کے چاند کی رویت کیلئے مرکزی اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت (کل) 22 مارچ بروز بدھ بعد نماز عصر محکمہ اوقاف پشاور میں منعقد ہو گا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق دیگر زونل اجلاسات اپنے اپنے مقامات بشمول کوہسار بلاک، پاک سیکرٹریٹ بیک وقت منعقد ہونگے۔ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلا لیا۔

ای پیپر دی نیشن