چین: ویڈیو گیمز کھیلنے کی عادت چھڑانے کیلیے باپ کی سخت سزا کام کرگئی


بیجنگ (این این آئی) چین میں باپ نے اپنے بیٹے کی ویڈیو گیم کھیلنے کی عادت کو ختم کرانے کے لیے قدرے ظالمانہ قدم اٹھایا جس پر بیٹا کم سے کم سکرین ٹائم کے لیے راضی ہو گیا۔ چین میں ایک شخص نے 11سالہ بیٹے کو سزا کے طور پر مسلسل 17گھنٹے تک بغیر رکے ویڈیو گیمز کھیلنے پر مجبور کر دیا۔ یہاں تک کہ وہ رونے لگا اور اس نے سکرین ٹائم کو محدود کرنے کا وعدہ کر لیا۔ یہ معاملہ تب شروع ہوا جب بچے کی اس عادت سے پریشان باپ نے بار بار منع کرنے کے اور سمجھانے کے باوجود بیٹے کو رات ڈیڑھ بجے بھی چادر میں چھپ کر ویڈیو گیم کھیلتے دیکھا۔
سخت سزا

ای پیپر دی نیشن