سمندری طوفان فریڈی نے 500 سے زائد افراد کی جان لے لی


ماپوتو/لیلنگوے(این این آئی )سمندری طوفان فریڈی سے جنوب مشرقی افریقا میں مرنے والوں کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی۔ ریسکیو حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوب مشرقی افریقا کے ممالک ملاوی، موزمبیق اور مڈغاسکر میں سمندری طوفان فریڈی نے تباہی مچا رکھی ہے، سب سے زیادہ متاثرہ ملاوی میں شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنیوالوں کی تعداد 438 ہوگئی۔ملاوی میں طوفان کے باعث 3 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر ہیں، صدر نے قدرتی آفت پر ملک میں 14 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔دوسری جانب موزمبیق میں 67 اور مڈغاسکر میں 17 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔
افریقہ 14 روزہ سوگ

ای پیپر دی نیشن