لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کہا کہ اعمال صالحہ کا تعلق عقیدہ وایمان کی پختگی سے ہے،انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے عقیدہ وایمان پرتوجہ دی جائے۔انہوں نے کہا کہ انقلاب مصطفوی کا راستہ بھی عقیدہ وایمان سے جڑاہواہے۔میاں محمدجمیل نے کہاکہ معاشرے میں تبدیلی بھی عقیدہ وایمان کی ہی بنیاد پر لائی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ جب تک توحیدورسالت پرایمان پختہ نہیں ہوگا تب تک سفرزندگی میں عمل کے لیے روشنی نہیں مل سکتی اس لیے علماء وخطباء امت کے بنیادی عقائدکی اصلاح اورپختگی پر توجہ دیں۔اپنی صلاحیتیں اوروسائل انسانیت کی رہنمائی کے لیے بروئے کارلائیں۔ صالح اورمثالی معاشرہ تب ہی تشکیل پائے گااورانقلاب مصطفوی کی راہ ہموارہوگی۔میاں محمدجمیل نے عقیدہ توحید اورختم نبوت کے دفاع کے لیے علماء کومنظم کردارادا کرنا ہوگا،اعمال صالحہ کے دروازے بھی یہیں سے کھلتے ہیں۔