پاکستانی کھلاڑی حماد اعظم، احسان عادل آئی پی ایل فرنچائز میں شامل

Mar 21, 2023


لاہور (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم کیلئے نظر انداز کیے جانے والے پاکستانی کرکٹرز امریکہ میں میجر لیگ کرکٹ میں کھیلیں گے۔ حماد اعظم اور احسان عادل نے ایم آئی نیویارک میں شمولیت اختیار کی جو کہ مشہور آئی پی ایل فرنچائز ’’ممبئی انڈینز‘‘ کے مالک کی ملکیت ہے۔ دیگر کھلاڑی جو مختلف فرنچائزز کیلئے کھیلیں گے ان میں واشنگٹن کیلئے مختار احمد اور سعد علی، سیاٹل کیلئے نعمان انور، ٹیکساس کیلئے سمیع اسلم اور لاس اینجلس کیلئے سیف بدر شامل ہیں۔پاکستان میں اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے حماد اعظم اپنے آبائی ملک میں مواقع کی کمی کی وجہ سے امریکہ چلے گئے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے میجر لیگ کرکٹ کا موقع ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی فرنچائز ہے، میں کہہ سکتا ہوں میں اس کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ اب ہم پچھلے 12 سے 13 سالوں سے اس فرنچائز کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ یہ پہلی فرنچائز تھی جب میں نے اس وقت کھیلنا شروع کیا، اس لیے یقیناً میں اور تمام لڑکے کافی پرجوش ہیں۔" میجر لیگ کرکٹ ریاستہائے متحدہ میں آنے والی پیشہ ورانہ T20 کرکٹ لیگ ہے۔ اس لیگ کی منظوری یو ایس اے کرکٹ نے دی ہے اور یہ 13 جولائی 2023ئکو شروع ہوگی، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزیدخبریں