فری آٹا فراہمی انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیںکرینگے:محمدعلی رندھاوا


لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ فری آٹا فراہمی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی پر زیروٹالرنس ہے۔ زووم لنک کے ذریعے افسران کی فیلڈ میں موجودگی مانیٹر ہوگی۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ گزشتہ کل کی کمی آج نہیں رہنی چاہیے۔ تمام اے سیز وافسران فیلڈ میں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مانیٹرزافسران ہر سیل پوائنٹ کو خود چیک کریںگے۔ شہریوں کی آسانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ بہترین کیو مینجمنٹ آسانی کے ساتھ فری آٹا فراہمی کی ضمانت ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ آٹا فیسیلیٹیشن سنٹرز میں نشست گاہوں اور پینے کا پانی فراہم رکھیں۔ شہری شناختی کارڈ نمبر کو 8070پر بھیج کر اہل ہونے کی تصدیق کر کے آئیں۔ آٹا پوائنٹس پر سکیننگ کاونٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹرکنگ پوانٹس کو کھلی، محفوظ اور شہریوں کی سہولت کے مقام پر کھڑا کیا جائے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت فری آٹا فراہمی کے حوالے ڈویڑنل اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ایڈیشنل کمشنرز اور اے سی نے شرکت کی جبکہ ڈی سیز کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...