لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا شیڈول تبدیل کردیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے بورڈز نے تبدیلی پر اتفاق کیا۔ دورے میں 5ٹی 20اور 5ون ڈے کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم اب پہلے لاہور آئے گی پھر کراچی اور آخر میں راولپنڈی میں میچز ہوں گے،اس سے قبل جاری کیے گئے شیڈول میں سیریز کا آغاز کراچی سے ہونا تھا اور پھر لاہور اور اختتام راولپنڈی میں تھا،لاہور میں 3 ٹی 20میچز 14، 15اور 17اپریل کو ہوں گے، راولپنڈی میں 2ٹی 20میچز 20اور 24اپریل کو کھیلے جائیں گے اور راولپنڈی میں ہی پہلا ون ڈے میچ 26اپریل کو ہو گا،کراچی میں 4ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن کی تاریخیں 30اپریل ،3، 5اور 7مئی ہوں گی،پی سی بی کے مطابق ون ڈے میچز سے پاکستان ٹیم کو ایشیا کپ اور ورلڈکپ کی تیاریوں کا موقع ملے گا، ٹی 20ورلڈکپ 2024کے لیے ٹیم کو ری بلڈ کرنے کے عمل کو معاونت بھی ملے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی پنجاب میں صوبائی انتخابات کی وجہ سے کی گئی ہے۔