سٹاک مارکیٹ ٹھنڈی پڑگئی ایس ای 100انڈیکس میں 411پوائنٹس کی کمی 

Mar 21, 2023


 کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںنئے کاروباری ہفتہ کا آغاز مندی سے ہوا،پاکستان کے آئی ایم ایف سے مذاکرات میںپیشرفت نہ ہونے اور ملک میںجاری سیاسی کشیدگی کے باعث ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروںنے حصص کی فروخت کو ترجیح دی اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا۔گزشتہ روز کے ایس ای100 انڈیکس 411 پوائٹس کمی سے 40918پوائنٹس پر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس 308پوائنٹس کمی سے 15043اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 202پوائنٹس کمی سے26975پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئے،مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمایہ کے حجم میں73ارب روپے کا خسارہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ سرمایہ کا مجموعی حجم 63کھرب 19ارب روپے کی سطح سے گھٹ کر 62کھرب46ارب روپے کی سطح پر آگیا،حصص کی کاروباری مالیت گزشتہ روز5ارب روپے تک محدود رہی جبکہ جمعہ کے روز 8ارب روپے مالیت کے حصص کا کاروبار ہوا تھا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 310کمپنیوںکے حصص کا لین دین ہوا جس میں سے 124کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاضافہ،169کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںکمی اور 17کمپنیوںکے حصص کی قیمت میںاستحکام رہا،ٹریڈنگ کے دوران یونٹی فوڈز،فوجی فوڈز،سلک بینک،بینک اسلامی،دیوان موٹرز،ٹیلی کارڈ ،میپل لیف سیمنٹ اور پاکستان انٹر نیشنل بلک کنٹینرز کے سودے نمایاں رہے،یونی لیور فوڈز اور پریمئم ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میںسب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ کمی پاک سروسز اور سفائر ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت میں دیکھی گئی۔

مزیدخبریں