اسلام آباد (خبر نگار) موسلا دھار بارشوں اور اچانک سیلاب نے گزشتہ سال پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب کر متاثرین کی جان و مال کو بھاری نقصان پہنچایا تھا۔ فوجی فرٹیلائزر کمپنی (FFC) کی آزمائشی اوقات میں پسماندہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہونے کی ایک طویل تاریخ ہے۔ سیلاب کی بحالی کی حالیہ سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر، ایف ایف سی نے گھوٹکی کے آس پاس میں سیلاب متاثرین کے لیے مکانات تعمیر کرنے کی کوشش کی۔ اب تک 67 مکانات گھوٹکی کے مکینوں کے حوالے کیے جا چکے ہیں جن میں 6 بیوائیں شامل ہیں۔ رمضان کریم کے آغاز سے قبل مزید 22 مکانات کی تعمیر اور حوالے کرنے کی کوششیں جاری ہیں تاکہ مکین خوشی سے عید الفطر منا سکیں۔ FFC کے بحالی کے منصوبے نے پسماندہ کمیونٹی کو سکون اور انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے مقامی لوگوں کی جانب سے بے پناہ تعریف حاصل کی ہے۔
ایف ایف سی نے67 مکانات متاثرین سےلاب گھوٹکی کے حوالے کر دےئے
Mar 21, 2023