سستے پیٹرول سے متعلق پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق روس اور پاکستان میں سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے روسی آئل کمپنی کا اعلیٰ سطح کا وفد گزشتہ رات کراچی پہنچ گیا۔روسی وفد کی آج پی ایس او سمیت اہم فریقین سے ملاقاتیں ہونگی جن میں خام تیل کی درآمد کیلئے معاملات کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے۔روس اور پاکستان میں سستے تیل کی خریداری کے معاہدے کے بعد پاکستان کو سستے تیل کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک وفد کے ہمراہ روس کا دورہ کر چکے ہیں اور روسی وزیر توانائی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان کا دورہ کرچکا ہے ۔