کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی، پیشگی ایکشن سے ختم کیا جائے: محسن نقوی

 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بدھ کو نیشنل کائونٹر ٹیرارزم اتھارٹی نیکٹا ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں متعدد بڑے فیصلے کئے گئے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں نیکٹا کو فرنٹ فٹ پر لڑانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نیکٹا کی جدید خطوط پر تنظیم نو ( ری سٹرکچرنگ ) کی جائے گی۔ نیشنل ایکشن پلان کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اگلے ہفتے اجلاس طلب کر لیا گیا۔  وزیر داخلہ نے تمام صوبائی سی ٹی ڈیز کی استعدادکار کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے،  کسی دہشت گرد تنظیم کو معافی نہیں ملے گی۔ دہشتگردوں کے انتہا پسند نظریہ کے خلاف پاکستانی قومی بیانیہ کی بڑے پیمانے پر ترویج کرنا ہو گی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جامع حکمت عملی ترتیب دی جائے۔ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔ قبل ازیں سربراہ نیکٹا رائے طاہر نے وفاقی وزیر داخلہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو پیشگی ایکشن سے ختم کیا جائے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اب عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن