لاہور(سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے 14 اپریل کو کراچی پہنچے گی۔ یہ پاکستان کی آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022 کی پاکستان میں آخری سیریز ہوگی۔تین ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 25-2022ء کا حصہ ہیں۔ یہ میچز 18، 21 اور 23 اپریل کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی میچز 26، 28، 30 اپریل، 2 اور 3 مئی کو شیڈول ہیں۔
ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے شیڈول کا اعلان
Mar 21, 2024