لاہور(سپورٹس رپورٹر)فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کیلئے پاکستان اور اردن کی فٹبال ٹیمیں آج مد مقابل ہونگی۔میچ دن دو بجے اسلام آباد میں کھیلا جائیگا۔اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان کی سرزمین پر کھیلے گی، اس سے قبل 2006 ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔پاکستان فٹبال ٹیم کے ہیڈکوچ سٹیفن کانسٹنٹائن نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی ٹیم بنانی ہے، پاکستان کو ایشیاکپ میں کوالیفائی کروانا ہے۔ ایک اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میچ کیلئے پاکستان آنے پر خوش ہوں۔ امید ہے اردن ہمارے خلاف اچھی پرفارمنس نہیں دیگا۔
فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز ‘پاکستان ‘اردن آج مد مقابل
Mar 21, 2024