چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ‘ڈیزائن پیش  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئر مین پی سی بی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل 3 بڑے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن ہو گی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نیسپاک حکام نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کو تینوں سٹیڈیمز کے اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے بریفنگ دی ۔نیشنل بینک کرکٹ سٹیڈیم کراچی‘ قذافی سٹیڈیم لاہور اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن محسن نقوی کو پیش کئے گئے ۔ انہوںنے پی سی بی حکام کیساتھ ابتدائی ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا اور تینوں سٹیڈیمز میں شائقین کیلئے سہولتوں کی بہتری کیلئے نیسپاک حکام کو ضروری ہدایات دیں ۔محسن نقوی نے اپ گریڈیشن کا حتمی پلان جلد تیار کر کے پیش کرنے کی ہدایت دی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...