لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ سجے گا۔وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کے انعقاد کی منظوری دیدی ،ٹورنامنٹ تین شہروں لاہور،کراچی اور اسلام آباد میں 22 مارچ سے 8 اپریل تک ہوگا۔30 کالجز حصہ لیں گے۔میچز 23 مارچ سے شروع ہوں گے۔ محسن نقوی نے کہاکہ انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ سے نچلی سطح پر ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انٹر کالجیٹ رمضان ٹی ٹونٹی کپ کا میلہ سجے گا
Mar 21, 2024