لاہور(نامہ نگار)نسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے شہدا ء اور ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ فنی تعلیم کیلئے ایک اور احسن اقدام لیا ہے۔پنجاب پولیس اور نجی کالج کے درمیان ایم او یو طے پا گیا۔ سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور سی ای او کالج شاہد رسول نے دستخط کئے۔ایم او یو کے تحت پولیس شہدا کے بچوں کو فارمیسی ٹیکنیشن، ڈسپنسر، میڈیکل لیب، آپریشن تھیٹر اور ریڈیالوجی ٹیکنالوجی کے سپیشلائزڈ کورسز بالکل مفت کروائے جائیں گے۔حاضر سروس ملازمین کے بچوں کو تمام کورسز فیس میں 50 فیصد رعایت دی جائیگی، وہاڑی، اوکاڑہ، جھنگ، عارف والہ اور شورکوٹ میں قائم پانچ کالجوں میں پولیس ملازمین ڈسکاؤنٹ سے مستفید ہو سکیں گے۔
ملازمین کے بچوں کیلئے اعلیٰ فنی تعلیم‘پنجاب پولیس ‘ نجی کالج کے درمیان ایم او یو سائن
Mar 21, 2024