لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہو رضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکومت احترام رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کیلئے سخت اقدامات کرے۔ انتظامیہ گراں فروشی اور احترام آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔