لاہور(نیوز رپورٹر)پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر نے جنرل ہسپتال کا نظم و نسق ، ملازمین کی حاضری، کارکردگی کو مزید بہتر بنانے، ہسپتال میں صفائی و ستھرائی اور مریضوں کو دی جانیوالی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے 5رکنی اعلیٰ سطحی ویجیلنس اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔