فنڈز کی عدم دستیابی سے سرکاری تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں: چوہدری سرفراز 

Mar 21, 2024

لاہور(لیڈی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، مصطفیٰ سندھو ،آغا سلامت، اسلم گھمن ودیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 برسوں سے سرکاری تعلیمی ادارے کو ملنے والا نان سیلری بجٹ دن بدن کم دستیاب ہونے کی وجہ سے تعلیمی ادارے مالی بحران کا شکار ہیں۔ نان سیلری بجٹ کی مد میں ملنے والی رقم 2017 کی شرح پر منجمد ہے اور بعض اوقات پوری رقم بھی نہیں ملتی۔ نان سیلری بجٹ سے یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگیاں اور معمولی تعمیر و مرمت کروانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ سکول بیس اسسمنٹ کے پرچوں کی فوٹو کاپی کے رواں تعلیمی سیشن میں ہزاروں روپے خرچ کیے گئے ۔

مزیدخبریں