لاہور (لیڈی رپورٹر) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی تعلیمی ترقی، آؤٹ آف سکول بچوں کی انرولمنٹ، ٹیچر ٹریننگ اور اساتذہ و سکول انتظامیہ کی پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ کیلئے مشترکہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں برٹش کونسل اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے مختلف پراجیکٹس کے آغاز پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔جیمز ہیمپسن سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب حکومت مختلف ملکوں کے تعلیمی ماڈلز کا مشاہدہ اور مطالعہ کر رہی ہے۔
وزیر تعلیم سکندر حیات سے برٹش کونسل کے کنٹری ڈائریکٹر جیمز ہیمپسن کی ملاقات
Mar 21, 2024