مرکزی مسلم لیگ لاہور کامغل پورہ میں 10 ہزار افراد کیلئے سحری کاانتظام 

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کی جانب سے کینال روڈ مغل پورہ پر گرینڈ سحری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شالیمار، تاج باغ،مغل پورہ دھرم پورہ، اور ہربنس پورہ سمیت سے ہزاروں لوگوں کے گھروں میں سحری پہنچائی گئی۔ مرکزی مسلم لیگ کی گرینڈ سحری میں 10 ہزار افراد کیلئے انتظام کیا گیا۔ جبکہ لال پل کینال روڈ پر 1200 مرد وخواتین کیلئے باقاعدہ پنڈال سجایا گیا تھا۔ جہاں شہریوں نے اپنی فیملی کے ہمراہ سحری کی۔ خدمت انسانیت کی کسی نے مثال دیکھنی ہوتو یہ سحرو افطار کے ہمارے دسترخوان دیکھ سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن