وفاقی وزیر خزانہ اور متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے سفیروں کی ملاقات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور پاکستان میں متحدہ عرب امارات اور ترکیہ کے سفیروں نے ملاقات کی۔ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے   وزیر خزانہ اور محصولات  محمد اورنگزیب سے ملاقات کی جس میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن