پھلوں ‘ سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر‘دکاندار شہریوں کولوٹتے رہے

Mar 21, 2024

لاہور( کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں  9ویں روزے کو بھی سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کنٹرول کرنے کے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی موثر اقدام نہیں کئے گئے  جس کے باعث بیشتر علاقوں میں پرچون سطح پر دکاندار کھلے عام پھلوں اور سبزیوں کی گراں فروشی کر کے صارفین لوٹتے رہے۔ صارفین نے رابطہ کر کے بتایا کہ سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیوں میں ایک کلو آلو کچا چھلکا نیا درجہ اول کی زیادہ سرکاری قیمت 55روپے کلو مقرر تھی جبکہ دکانداروں نے 70روپے تک فروخت کئے ،آلو 48روپے کی بجائے60روپے، پیاز درجہ اول 182روپے کی بجائے260،پیاز درجہ دوم 170کی بجائے200،ٹماٹر درجہ اول105کی بجائے180روپے،ٹماٹر درجہ دوم95کی بجائے150روپے،لہسن دیسی285روپے کی بجائے380،لہسن ہرنائی400کی بجائے480،لہسن چائنہ595روپے کی بجائے650،ادرک تھائی لینڈ515روپے کی بجائے690،ادرک چائنہ510کی بجائے680،کھیرا فارمی63روپے کی بجائے140،میتھی40کی بجائے65روپے،بینگن90کی بجائے130،بند گوبھی100کی بجائے140 فی کلو میں فروخت کی گئی۔ 

مزیدخبریں