پشاور (نیٹ نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈاپور کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمشن کا نوٹس معطل کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی جس دوران علی امین گنڈاپور کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کاغذات نامزدگی پر اعتراض کا ایک وقت ہوتا ہے۔ علی امین پر اب اعتراض نہیں کیا جا سکتا اور الیکشن کمشن کے پاس علی امین کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔ دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے تحت اب کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں رہا کہ وہ صادق امین کے سرٹیفکیٹ دے۔ پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے اپنے خلاف الیکشن کمشن کی کارروائی کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔
اثاثہ جات کیس، پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو وزیراعلیٰ خیبر پی کے کیخلاف کارروائی سے روک دیا
Mar 21, 2024