لاہور (نیٹ نیوز) چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلوے عامر علی بلوچ نے کہا ہے کہ عید پر 4 خصوصی ٹرینین چلائیں گے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو ریلوے کے کرائے بھی کم کر دیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے اپنے اخراجات خود پورے کررہا ہے جبکہ پنشن کے علاوہ ریلوے حکومت سے کوئی پیسہ نہیں لیتا۔ گزشتہ چند ماہ میں ریلوے کی آمدن 5ارب روپے سے بڑھ کر 8 ارب روپے ہوگئی ہے۔
عید پر 4 خصوصی ٹرینیں چلائیں گے: سی ای او پاکستان ریلوے
Mar 21, 2024