رمضان راشن بیگ سے نوازشریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد

لاہور (خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ نے رمضان راشن بیگ سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تصویر فوری ہٹانے کی استدعا مسترد کردی اور دائر درخواست پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے راشن بیگ سے نوازشریف کی تصویر ہٹانے کی دائر درخواست پر ابتدائی سماعت کی۔ درخواست گزار منیر احمد کی جانب سے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے اور موقف اختیار کیا کہ سرکاری خزانے کو ذاتی تشہیر کیلئے استعمال نہیں کیا جا سکتا، اس طرح آٹے کی تقسیم شہریوں کے وقار کے منافی ہے۔ آٹے کی تقسیم کیلئے شہریوں کی عزت نفس مجروح نہ کرنے کا حکم دیا جائے۔ پنجاب حکومت کو بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے رقم شہریوں کے گھروں میں پہنچانے کا حکم دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...