راولپنڈی (جنرل رپورٹر) اینٹی کرپشن راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج علی نواز بھکر نے غیر قانونی اثاثہ جات، محکمہ مال میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کے مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر معدنیات عمار یاسر کے شریک ملزم و جنرل (ر) فیض حمید کے بھائی سابق نائب تحصیلدار نجف حمید کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر تے ہوئے 2لاکھ روپے فی کس کے دو مچلکوں پر رہائی کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں عدالت نے عدم پیروی پر ان کی عبوری ضمانت خارج کر دی تھی۔
غیر قانونی اثاثہ جات کیس: فیض حمید کے بھائی سابق نائب تحصیلدار نجف کی ضمانت منظور
Mar 21, 2024