اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے 6 اضلاع سے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ وزارت قومی صحت سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کوئٹہ، چمن، پشاور، کراچی کے ضلع کورنگی، کراچی جنوبی اور مستونگ کے نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 65 ہوگئی ہے اور تمام مثبت نمونوں میں پائے گئے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔ وفاقی حکومت نے پہلے ہی تین صوبوں میں 25 مارچ سے 28 مارچ تک خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
کوئٹہ، چمن، پشاور، کراچی کورنگی، جنوبی مستونگ میں پولیو وائرس کی تصدیق
Mar 21, 2024