لاہور(نامہ نگار)اچھرہ بازار میں عربی رسم الخط کیلیگرافی ڈیزائن والا لباس پہننے والی خاتون کو ہراساں کرنے کے مقدمہ میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق چھ افراد نے واقعہ کو مذہبی رنگ دے کر مشتعل ہجوم اکٹھا کرنے اور میاں بیوی کو قتل پر آمادہ کرانے کی کوشش کی۔اس دوران 3ملزم اسلحہ بھی لے کر موقع پر آئے۔ مقدمہ میں نامزد ملزم ندیم کمانڈو،عادل علی اور التمش کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس واقعہ کو سانحہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کرنے والے 3 سو کے قریب نامعلوم افراد کی شناخت کی جارہی ہے۔