گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )واردات کے دوران بیوی کے سامنے اسکے شوہر کو قتل کرنیوالا ڈاکو مبینہ طورپر پولیس مقابلے میں مارا گیا ،بتایا گیا ہے کہ تھانہ دھلے پولیس دوران ڈکیتی قتل کے مقدمہ میں گرفتارملزم ابوبکر کو مال مقدمہ کی بر آمدگی کیلئے لیکر جا رہی تھی ، جب پولیس پنڈی بائپاس پر پہنچی تو دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار نامعلوم ملزمان نے پولیس کی حراست سے اپنے ساتھی کو چھڑانے کی غرض سے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ کر دی ،فائرنگ سے بچنے کے لیے پولیس اہلکاروں نے گاڑی کی اوٹ لے کر جان بچائی اسی دوران ملزم ابو بکر بھی گاڑی سے باہر نکل آیا اور اس نے بھاگنے کی کوشش کی جو اپنے ہی ساتھیوں کی مبینہ طور پر فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔