اسلام آباد + لندن (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار آج برسلز میں ہونے والی پہلی نیوکلیئر انرجی سمٹ میں شرکت کریں گے۔ سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اجلاس میں شرکت کرنے والے ممالک کے رہنماؤں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ علاوہ ازیں اسحاق ڈار نے لندن میں پاکستانی ہائی کمشن افسروں سے گفتگو میں کہا کہ اقتصادی سفارتکاری پاکستان کو مضبوط کرے گی۔ بیرون ملک پاکستانی مشنز کو سرمایہ کاری راغب کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔ پاکستان مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔ حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
اقتصادی سفارتکاری پاکستان کو مضبوط کرے گی: اسحاق ڈار
Mar 21, 2024