کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی اولین ترجیح ہے ، عاشق حسین کرمانی

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویڑن کے مطابق موجودہ حکومت کی اولین ترجیح کاشتکاروں کی خوشحالی اور زرعی ترقی ہے۔کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے سبسڈی پر جدید زرعی مشینری و آلات، ماڈل سینٹرز کا قیام اور سولر ٹیوب ویل فراہم کئے جائیں۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے  اہم منصوبہ جات کی بریفنگ کے دوران کیا۔اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے صوبائی وزیر کو اہم منصوبوں کی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت جدید زرعی آلات کے ذریعے کاشتکاری35 فیصد تک ہو رہی ہے جو جنوبی ایشیا میں اس کے ہمسایہ ممالک کی نسبت کم ہے۔کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات فراہم کرنے کیلئے 6.5 ارب روپے کی خطیر رقم سے دو سالہ منصوبہ پر عملدرآمد ہو رہا ہے اور اگلے تین ماہ کے دوران 50 کروڑ روپے کی لاگت سے 1800 زرعی آلات و مشینری کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر شفاف انداز میں قرعہ اندازی کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے قرعہ اندازی کو تحصیل کی سطح پر اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں عوامی نمائندوں کی موجود میں کرنے کی ہدایات کیں۔

ای پیپر دی نیشن