لاہور( این این آئی)ریٹرننگ افسران نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی رہنمائوں حماد اظہر اور مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی پر عائد اعتراضات پر وکلاء کو موقف دینے کی ہدایت کر دی ۔ حماد اظہر نے این اے 119 اور پی پی 164 جبکہ مونس الٰہی نے پی پی 158 سے کاغذات نامزدگی جمع کروارکھے ہیں۔ اعتراض میں کہا گیا ہے کہ حماد اظہر اور مونس الٰہی عدالتی اشتہاری ہیں ،عدالتی اشتہاری انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں۔ریٹرنگ افسران نے دونوں امیدواروں کے وکلا کو اعتراضات سے متعلق موقف دینے کی ہدایت کردی۔
ضمنی انتخابات میں حماد اظہر ،مونس الٰہی کے کاغذات پر عائد اعتراضات ‘ وکلاء کو موقف دینے کی ہدایت
Mar 21, 2024