اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن (پی آئی ای) کے زیر اہتمام سکولوں سے باہر بچوں کے مسئلے نمٹنے کے لئے پالیسی ڈائیلاگ (آج) جمعرات کو ہوگا۔ اس مکالمے کا مقصد سکولوں سے باہر بچوں کو سکولوں میں لانے کے لئے حل تلاش کرناہے۔اس ڈائیلاگ میں مختلف شعبوں کے ماہرین جن میں تعلیمی ماہرین، وزارت تعلیم کے حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندے شریک ہونگے جوآبادیاتی تبدیلیوں اور اسکول سے باہر کے بچوں کے مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ اس تقریب میں پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد شاہد سرویہ کا کلیدی خطاب ہوگا۔تعلیم تک سب کی رسائی کو یقینی بنانا،غربت اور عدم مساوات کو کم کرنا اورتعلیم کے معیار کو بہتر بنانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔