ماہ رمضان میںعوام مہنگی اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور 

راولپنڈی(محبوب صابر /جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے ڈھیری حسن آباد، ٹاہلی مو ہری، تلسہ روڈ، راجہ اکرم کالونی، 22نمبر چونگی، لالکڑتی ، غوثیہ چوک چکلالہ سکیم تھری، ڈھوک چراغ دین، مریڑ حسن ، رحیم آباد، ڈھوک چوہدریاں، خواجہ کا ر پوریشن، ڈھوک جمعہ اور دیگر علاقوں کے مکین مہنگی اشیاء خوردونوش خریدنے پر مجبور ہو گئے، ٹماٹر، پیاز اور آلوکے نرخوں کو کنٹرول نہیں کیا جا سکا، اس وقت آلو 60روپے سے70رروپے فی کلوگرام، پیاز 180 سے250روپے کلوگرام، ٹماٹر 80روپے سے120روپے کلوگرام،لہسن 580روپے سے600روپے کلوگرام تک فروخت ہو رہا ہے،ادرک 580روپے سے650روپے تک کلوگرام ، سبز مرچ250روپے سے300روپے کلوگرام،لیموں کی مختلف اقسام مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہیں جو150روپے سے لے کر200روپے کلو گرام ، بیگن 120روپے سے150روپے کلوگرام ،گوبھی 130روپے سے150روپے کلوگرام، کھیر70روپے سے85روپے، مٹر80روپے سے120روپے کلو گرام ، فروخت ہو رہے ہین، اسی طرح سیب بھی مختلف اقسام کے ہیں جو150روپے سے لے کر 350روپے اور 400روپے کلو گرام بیچے جا رہے ہیں،کیلا  150روپے درجن سے 250روپے اور300روپے درجن فروخت ہو رہے ہیں،امرود 300روپے کلوگرام فروخت ہو رہے ہیں، شہریوںکاکہناہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے، جبکہ سبزی اور فروٹ فروشوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ اور اخراجات اس کے علاوہ ہیں ،حکومت طلب اور رسد کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہوگئی جس کی وجہ سے عوام کو دربدرکی ٹھوکریں کھانا پڑتی ہیں ،اب بھی اگر کوئی نوٹس نہ لیاگیا تو پرچون فروش احتجاج پر مجبورہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن