آئی ایم ایف کی جانب سے سگریٹ مینوفیکچرز پر یکساں ایکسائز سود مند ‘  تھنک ٹینک

Mar 21, 2024

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) آئی ایم ایف کی جانب سے مقامی و غیرملکی سگریٹ مینوفیکچرز پر یکساں ایکسائز ریٹ عائد کرنے کی تجویزکو تھنک ٹینک کیپٹل کالنگ نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اس سے ملکی خزانے کو فائدہ ہوگا اور مقامی اور ملٹی نیشنل مینوفیکچررز کو ٹیکس میں کسی امتیاز کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔گزشتہ روز جاری بیان میں اسلام آباد میں قائم تھنک ٹینک کیپٹل کالنگ نے سابق وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کی طرف سے سگریٹ پر ٹیکسوں میں 50 فیصد اضافے کے مطالبے کو بھی سراہاگیاہے ۔تھنک ٹینک نے اس پروپیگنڈے کو مسترد کردیا ہے جس میں کہا جاتاہے کہ ٹیکسوں میں اضافے سے سگریٹ کی اسمگلنگ ہوگی اور اس سے قومی خزانے کو نقصان ہوگا ۔

مزیدخبریں