گوجرخان (نامہ نگار) پنجاب حکومت کے احکاما ت پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر گوجر خا ن میاں مراد حسین نیکوکارہ نے تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیادوں پر آپریشن شروع کیا تاہم تاحال اس آپریشن کا کوئی خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا آپریشن ٹیم کارروائی کر کے آگے جاتی ہے پیچھے وہی صورتحال بن جاتی ہے گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کے آفس میں قانون نافذ کرنے تمام اداروں کا مشترکہ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر میاں مراد حسین نیکو کارہ کی صدارت میں ہوا جس میں سی او اظہر مجید چاند مبین نعیم سرور پولیس تھانہ گوجرخان موٹر وے پولیس این ایچ اے وارڈن اور دیگر محکموں سے بھی شرکت تھی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کردیا کہ تجاوزات مافیا کسی رعایت کے مستحق نہیں اب ہیوی مشنری کے ساتھ آپریشن ہوگا اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی سرکاری جگہ اور سڑک پر کسی صورت تجاوزات قائم نہیں ہونے دیں گے روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر میں بلا تفریق آپریشن ہوگا جس میں تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیوں کے لیے ٹھوس حکمت عملی تیار کی گئی ادھر گوجرخان کے عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان جب تک بلدیہ میں چھپی کالی بھیڑوں کو ڈھونڈ کر انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچاتے تب تک یہ آپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا۔