کلرسیداں(نامہ نگار)الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان نے سالانہ جائزہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ الخدمت کلرسیداں نے اضلاع راجن پور اور ڈیرہ غازیخان فاضل پور روجھان مزاری تونسہ شریف میں متاثرین سیلاب کی نقد امداد کے علاوہ وہاں راشن خیمہ بستی بستروں کی فراہمی کے علاوہ ادویات کی فراہمی پر 12 لاکھ 80 ہزار سے زائد رقم صرف کی ہے دو برس کے دوران 25 معذور افراد میں وہیل چیئر تقسیم کی ہیں وہاں مکانات کی جزوی تعمیر کو ممکن بنایا اس کے علاوہ تین مقامات پر پانی کی فراہمی اور تحصیل جوڈیشل کمپلیکس کلرسیداں پولیس اسٹیشن کو فلٹریشن پلانٹ کے ذریعے پانی مہیا کیا جس پر 31 لاکھ سے زائد کی لاگت آئی ہے انہوں نے کہا کہ الخدمت کلرسیداں میں 85 بچوں کی ماہانہ بنیادوں پر رقم مہیا کر رہی ہے کلرسیداں،سکوٹ اور سرصوبہ شاہ میں تین سلائی مرکز بھی چلا رہے ہیں جہاں سینکڑوں خواتین ہنرمند ہو چکی ہیں 15 مستحق بچیوں کو مفت سلائی مشینیں فراہم کرکے ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے میں معاونت کی ہے۔