واہ کینٹ(نمائندہ نوائے وقت)سکائی لارک سکول واہ کینٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان آج صبح 9بجے کیا جارہاہے تمام کلاسزکے نتائج کا اعلان سکائی لارک سکول بلمقابل واہ ٹان فیزون میں کیا جائے گا سالانہ نتائج کے لیے طلبہ اوران کے والدین کو خصوصی طور پرمدعو کیاگیا ہے سکائی لارک کے ڈائریکٹر ندیم افضل اور پرنسپل سعمیہ جاوید نے بتایا کہ حسب روایت اس سال بھی نتائج کا اعلان شاندار طریقے سے کیا جارہاہے اس ضمن میں تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ پوزیشن ہولڈر طلبہ کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ بہترین اساتذہ کی کارکردگی کو بھی سراہا جائے گا پرنسپل کے مطابق طلبہ کو نئے تعلیمی سال کے شیڈول سے بھی آ گاہی دی جائے گی۔