بیول(نامہ نگار)بیول اور قرب و جوار علاقوں میں پنجاب سائیڈ کی خواتین بھکارن علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن گئیں ، خواتین بھیگ مانگنے کے لیے گھروں میں زبردستی داخل ہو جاتی ہیں اور اگر کوئی بھیگ نہ دے تو غلیظ زبان کا بے دریغ استعمال کرتی ہیں علاقہ مکینوں کا انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بیول اور قرب و جوار علاقوں میں پنجاب سائیڈ کی خواتین بھکارن کا روپ دھار کر لوگوں نے گھروں میں زبردستی داخل ہوتی ہیں اور اگر کوئی بھیگ دینے سے انکار کر دے تو غلیظ زبان کا استعمال کرتے ہوئے لڑائی جھگڑے پر اتر آتی ہیں بیول کے متعدد نواحی علاقوں میں اس قسم کے واقعات رونما ہوچکے ہیں علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان خواتین کے خلاف ایکشن لیں تاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو۔
بیول ، قرب و جوار میں خواتین بھکارن علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن گئیں
Mar 21, 2024