حافظ آباد: اوپن یورنیورسٹی کے کورسزشامل نہ کئے جانے پر سینکڑوںطالبعلم پریشان 

Mar 21, 2024

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت  ) علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی کے نئے سمیسٹر بہار کے داخلوں میں اڑھائی سالہ مدت میں ہونے والے ماس کمیونیکیشن،ایل ایل بی بی و دیگر کورسز کو شامل نہ کئے جانے سے سینکڑوں طلبہ وطالبات پریشان ہوکر رہ گئے۔ طلباء وطالبات جو گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اڑھائی سالہ پروگرام کے تحت ماس کمیونیکیشن  اور ایل ایل بی میں داخلہ لے کر تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں لیکن یورنیورسٹی گزشتہ دو سال سے اڑھائی سالہ ماس کمیونیکیشن پروگرام کو بھی نظر انداز کررہی ہے اور اب حال ہی میں یونیورسٹی نے سمسٹر بہار کے  ہونے والے نئے داخلوں کے لئے پراسپیکٹس شیڈول میں  بی اے کے بعد اڑھائی سالہ مدت میں ہونے والے پروگرام  ماس کمیونیکیشن،ایل ایل بی بی و دیگر کورسسز کو ایک بار پھر نظر انداز کردیا ہے طلبہ وطالبات نے ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یورنیورسٹی سے مطالبہ کیا ہے بی اے کے بعد ماس کمیونیکیشن ودیگر  پروگرامز کو شیڈول میں دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ وہ اپنے تعلیمی کیئریر کو جاری رکھ سکیں۔

مزیدخبریں