گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سابق صوبائی رہنماء آل پاکستان مسلم لیگ چوہدری شوکت منیر نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوئی تدبیر نہ کی گئی تو خدانخواستہ ہمیں گہری کھائی میں گرنے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے حکمران اپنے گھر سے آغاز کریں اور اسکا دائرہ بتدریج تمام اسمبلیوں ،سینیٹ اور بڑے کاروباری گھرانوں تک پھیلایا جائے ،اس اقدام سے مجموعی طور پر اشرافیہ عوام میں اپنا اعتماد بحال کر سکے گی۔
غیر ملکی قرضے اتارنے کیلئے حکمران اپنے گھر سے آغاز کریں: شوکت منیر
Mar 21, 2024