گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )جماعت اہلسنت کی زیر نگرانی جامع مسجد انوارالمساجد پاپولر نرسری میں روزہ داروں کے لئے بصری لنگر کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد روزانہ فری افطاری کرتے ہیں ۔ ہر سال رمضان المبارک میں لوگوں کی افطاری کا انتظام کیا جاتا ہے۔افطاری سے پہلے بڑا پرنور منظر ہوتا ہے درود پاک اور اللہ کا ذکر اور آخر میں دعا کی جاتی ہے۔ اس دستر خوان کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ جہاں اس میں نادار افراد شریک ہوتے ہیں وہاں اس دستر خوان میں مسافر عام شہری ،معززین ،عمائدین سیاسی سماجی قائدین سمیت ہر طبقہ فکر کے لوگ بلا امتیاز ایک ساتھ بیٹھ کر رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں اور اللہ کی نعمتوں سے یکساں مستفید ہوتے اظہار یکجہتی کی بہترین مثال پیش کرتے ہیں ۔
گوجرانوالہ:سینکڑوں افراد کی فری افطاری، بصری لنگر کا سلسلہ جاری
Mar 21, 2024