گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پولیس کی گرفت کمزور،ڈاکووں کے ہاتھوں ایک ماہ کے اندر تین افراد قتل۔جبکہ ہزاروں افراد لٹ گئے۔روزانہ ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ڈکیتی و چوری کی وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول کر رکھ دیا ۔شہر بھر اور گردونواح کے علاقوں میں پولیس کی گرفت کمزور ہونے کی وجہ سے ڈکیتی و چوروں کا سلسلہ عروج پکڑ چکا ہے۔جس کی وجہ سے اس بابرکت مہینے میں بھی شہری خود کو مکمل طور پر غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ۔ایک ماہ کے اندر ڈاکوؤں نے تین افراد کو گولیاں مار کر موت کی نیند سلا دیا ہے۔30 تھانوں کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر مجموعی طور پر ایک سو سے لیکر ڈیڑھ سو کے قریب ڈکیتی و چوری کی وارداتیں ہو رہی ہیں۔شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، ہر طرف خوف کا عالم ہے۔ اورپولیس افسران سوشل میڈیا پر صرف اور صرف اپنی جعلی کارکردگی عوام کو دکھا کر بیوقوف بنا رہے ہیں روز بروز اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس کرائم کو کنٹرول کرے تاکہ عوام بے چینی کی کیفیت ختم ہو اور وہ سکھ کا سانس لے سکیں۔