شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز شیخوپورہ کے صدر طارق محمود مغل اور وائس پریزیڈنٹ عظیم علی شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوزمظالم، مسلمان دشمنی اور مذہبی عداوت پر مبنی کالے قوانین کے نفاذ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اقوام متحدہ او آئی سی اور یورپی یونین سمیت بااثر ممالک فوری کردار ادا کریں اور بھارت کے متعصبانہ اقدامات کا راستہ روکیں ۔