قصور (نمائندہ نوائے وقت) چیئرمین وزیر اعلیٰ مانیٹرنگ کمیٹی حاجی نعیم صفدر انصاری کا اسسٹنٹ کمشنر قصور ر ضوان الحق پوری و ٹیم کے ہمراہ رات گئے گندم کے گوداموں کا دورہ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے رمضان المبارک میں عوام کو دئیے جانے والے نگہبان پیکج میں پیک کئے جانے والی اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے عوام کو فراہم کئے جانے والے نگہبان پیکچ کو حقداران کو انکی دہلیز پر پہنچانا اولین فراہمی ہے۔