شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) چیئر مین قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل سلطان حمید راہی نے کہا ہے کہ جدید سائنسی ترقی کے باوجود طب نبوی اور یونانی طب کی افادیت اور اہمیت کم نہیں ہوئی بلکہ لوگ اب طب نبوی اور یونانی طریقہ علاج کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم ٹاؤن شیخوپورہ میں حکیم عاطف گلزار کے مطب خانے کا افتتاح کے بعد خطاب کرتے کیا اس موقع پر حکیم گلزار محمود،ڈاکٹر خالد محمود،ڈاکٹر یاسر ندیم،حکیم عاطف گلزار،حمزہ سلطان اور دیگر بھی موجود تھے سلطان حمید راہی نے کہاکہ پنجاب حکومت فوری طور پر پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں حکیم اور ہومیو پیتھک ڈاکٹرز کا تقرر کرے ۔