شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ(ن) لیگ ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے، جب بھی ملک میں نواز لیگ کی حکومت آئی ملک نے ترقی کی تحریک انصاف نے نہ اپنے دور اقتدار میں ملک و قوم کیلئے کچھ کیا نہ وہ موجودہ حکومت کو ملکی استحکام و ترقی اور عوامی خوشحالی کیلئے کردار ادا کرتا دیکھنا چاہتی ہے۔
(ن) لیگ ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے: ظفر اللہ واہلہ
Mar 21, 2024