بلوچستان کے محکمہ معدنیات نے ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو کی کوئلہ کان میں گیس دھماکے سے 12کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔ہرنائی کوئلہ کان حادثے میں 12 کان کن جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ 8 کان کنوں کو زندہ نکال لیا گیا، واقعہ کے بعد کوئلہ کان کو سیل کردیا گیا۔سیکرٹری معدنیات نے ہرنائی کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کیلئے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو تحقیقات مکمل کرکے تین روز کےاندر رپورٹ پیش کرے گی۔ ایڈیشنل سیکرٹری معدنیات ڈاکٹر عتیق شاہوانی کمیٹی کی سربراہ ہوں گے جب کہ دیگر ممبران میں ڈی جی معدنیات عبداللہ شاہوانی، پی ایم ڈی سی کوئلہ کان کے انچارج انجینئر اسفندیار، مائنز لیبر کے کمشنر خلیل احمد اور محمد عاطف مائنز انسپکٹر شامل ہوں گے۔