پولیس نے سعدی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی ونگ کمانڈر فراڈیے کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم ذیشان خود کو ونگ کمانڈر ظاہر کرتا تھا اور شہریوں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہے، ملزم پر جعل سازی سے مالدار گھرانوں میں تین شادیاں کرنے کا الزام ہے۔پولیس کےمطابق گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں دھوکا دہی اور فراڈ کا مقدمہ بھی درج ہے، ملزم سے سرکاری اداروں کے ٹھیکے دلوانے کی جعلی دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کا بتانا ہےکہ ملزم مالدار گھرانوں کی خواتین کو بہلا پھسلا کر شادی کرتا اور کروڑوں روپے ہڑپ کرجاتا، ملزم اب تک ایسی تین خواتین سے شادی کرکے کروڑوں روپے ہتھیا چکا ہے جب کہ ملزم شہریوں کو سرکاری ٹھیکے دلوانے کا لالچ دے کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرتا تھا۔